لاہور(سپورٹس نیوز)لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں،ڈی ایف اے فٹ بال چیمپئن شپ 2025 کے اہم میچ میں بابا کارگو ایف سی نے ٹاؤن شپ یونائیٹڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرلیا۔ ٹاؤن شپ یونائیٹڈ ایف سی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا۔




