ڈرامہ میں پولیس آفیسر کا کردار ادا کرنا مشکل تھا’ گوہر رشید

اسلام آباد (شوبز نیوز)اداکار گوہر رشید نے کہا کہ ڈرامہ سیریل “کیس نمبر نو” میں پولیس کا کردار ادا کرنا بہت مشکل تھا۔انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہاکہ اس ڈرامے میں بطور پولیس آفیسر ایک خاتون میں اس کے ساتھ ہونے والی زیادتی بارے سوال کرنا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کا سب سے مشکل سین اداکارہ صباقمر جو کہ اس ڈرامے میں عصمت دری کا شکار ہونے والی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں ، سے اس حوالے سے سوال کرنا تھا جسے اداکرتے ہوئے ان کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں