گوجرہ(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی ملک گیراپیل پر گوجرہ میں تاریخ ساز فلسطین یکجہتی ریلی محمود احمد عزمی امیر جماعت اسلامی (حلقہ پی پی 119) گوجرہ نکالی گئی۔ور اس کا آغاز آدا پل، جھنگ روڈ کے مقام سے ہوا۔ ریلی میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے فلسطین کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ بھرپورحمایت کا عملی ثبوت دیا۔ شرکاء نے فلسطین کے حق میں اور قابض افواج کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جس سے یہ پیغام واضح دیا گیا کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہر حال میں کھڑی ہے۔امیر جماعت اسلامی گوجرہ، محمود احمد عزمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر جاری مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ جماعت اسلامی اور گوجرہ کے عوام فلسطینیوں کی آزادی کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔




