گوجرہ(نامہ نگار)معمو لی تنازعہ شدت اختیار کر گیا نو افراد کا حملہ فائرنگ کرکے نوجوا ن کو شدید زخمی کردیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ محلہ سراج ٹائو ن گوجرہ کے محمد عمرا ن اور سا جد وغیرہ کا محلہ میں جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجہ میں محمد عمرا ن معمولی زخمی ہوگیا زخمی ہونے کے بعد محمد عمرا ن میڈیکل سر ٹیفکیٹ لینے کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل جارہا تھا کہ سا جد وغیرہ نے دوبارہ جھنگ روڈ پر اسکو گھیر لیا اور تشدد کا نشا نہ بناتے ہوئے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ملزما ن موقع سے فرار ہونے میں کا میا ب ہو گئے شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں پر طبی امداد کی فراہمی جاری ہے اطلاع ملنے پر سٹی پولیس نے نو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔




