منڈی صادق گنج،ضلعدار کی کرپشن سے زمیندار تنگ آگئے

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)ضلعدار کی کرپشن سے زمیندار تنگ آ گئے۔صادقیہ کینال پر تعینات ضلعدار مشتاق سالوں سے نہری پٹواری تھا اب ضلعدار ہو کر بھی یہیں مسلط چیف انہار کاروائی کریں۔صادقیہ کینال پر تعینات ضلعدار مشتاق کی کرپشن پر مختلف دیہاتوں کے زمیندار دہائیاں دے رہے ہیں ضلعدار مشتاق جو گزشتہ کئی سالوں سے اس حلقے میں بطور نہری پٹواری کام کر رہا تھا اب ضلعدار ہو کر بھی یہیں تعینات ہیں محمد اشرف محمد افضل خادم حسین سمیت دیگر دیہاتو ں کے زمینداروں کا کہنا ہے کہ ضلعدار مشتاق برملا کہتا ہے کہ پیسے دو گے تو کام ہو بصورت دیگر مجھے کسی ایس ڈی او ایکسیسن اور ایس ای کا خوف نہیں ہے جبکہ دیگر زمینداروں کا کہنا ہے کہ مشتا ق ضلعدار نے روپے بھی لے رکھے اور ہر فصل پر دو چار تھیلے گندم اور دھان کے بھی لیتا ہے اس کے باوجود ہمارا کام نہیں کرتا محمد افضل اور محمد اشرف کا کہنا ہے کہ ضلعدار مشتاق نے پیسے لینے کے باوجود ہمارا کام نہیں کیا جس سے ہماری زمینیں کا ہانی ہورا نہ کونے سے سالوں سے فصلیں متاثر ہو رہی ہیں زمینداروں کا کہنا ہے کہ مشتاق ضلعدار کے خلاف ضلع بہاول نگر میں کاروائی ہونا بہت مشکل ہے لہذا ہماری چیف انہار بہاول پور اور سیکرٹری انہار پنجاب سے اپیل ہے کہ سالوں سے تعینات اس ضلعدار مشتاق کیخلاف کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں