یشسول جیسوال نے لیجنڈری بیٹر گریم اسمتھ کا ریکارڈ برابر کردیا

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے اوپنر بیٹر یشسول جیسوال نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں گریم اسمتھ کا ریکارڈ برابر کردیا۔دہلی ٹیسٹ میں بھارت کے اوپنر یشسوی جیسوال 24 سال سے کم عمر میں جنوبی افریقا کے لیجنڈری بیٹر گریم اسمتھ کا سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔جیسوال نے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن یہ سنگ میل عبور کیا اور کیریئر کی ساتویں سنچری اسکور کی۔گریم اسمتھ نے 2004میں24سال کے ہونے سے قبل بطور اوپنر سب سے زیادہ 7 سنچریاں اسکور کرکے ریکارڈ قائم کیا ‘جیسوال نے یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے 48 اننگز کا سہارا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں