IMFکے قرض تلے قوم اضطراب کا شکار ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور سینئرسیاستدان رانا زاہد توصیف نے کہا کہ لاکھوں قربانیوں سے معر ض وجود میں آنے والا ملک اس وقت مختلف النوع بحرانوں کی زد میں ہے ہر سال سیلاب کی بدترین تباہ کاریوں، جانی و مالی نقصان کے باوجود آبی ذخائر نہ بنانا۔ بتدریج بند ہوتی انڈسٹری، ایکسپورٹ میں متواتر کمی، مہنگائی کی شرح میں اضافہ، معاشی عدم استحکام کے پیش نظر حکومت اور تمام اپوزیشن جماعتو ں کو مل بیٹھ کر کوئی مؤثر حکمت عملی طے کرنا ہو گی تاکہ ملک حقیقی معنوں میں ترقی کر سکے اور عوام کی زندگیا ں آسان ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، غربت اور بجلی و گیس کے بھاری بلوں کی جاری اور آئی ایم ایف کے قرض کے بوجھ تلے دبی قوم اضطراب کا شکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں