پاکستان کا ہوم گرائونڈ پر جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچز میں پلڑا بھاری

لاہور(سپورٹس نیوز)ہوم گراؤنڈ پر پاکستان نے جنوبی افریقہ سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتے، پاکستان اورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموںکے مابین پاکستان میں 9ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میں سے3میچ پاکستان نے جیتے، 2میچ جنوابی افریقہ نے جیتے اور 4میچ ڈرا ہوئے۔ پاکستان کی کامیابی کا تناسب33.33فیصد، جنوبی افریقہ کی کامیابی کاتناسب22.22اور میچ ڈراہونے کاتناسب44.44 فیصد ہے۔پاکستان میں پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان پہلاٹیسٹ میچ 6 تا 10 اکتوبر 1997ء کو راولپنڈی میں کھیلاگیاجوڈرا ہوا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 4تا8 فروری 2021کوراولپنڈی میں کھیلاگیا۔ جوپاکستان نے95رنزسے جیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں