سرگودہا(بیورو چیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیرِ صدارت eBiz پورٹل کے نفاذ سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن رائیمحمد یاسر بھٹی، ڈی جی پی ایچ اے محمد ارشد، سی ای او میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد سمیت مختلف محکموں کے ڈویژنل سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے متعارف کرائے گئے eBiz پورٹل (https://ebiz.punjab.gov.pk) پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ اس آن لائن سسٹم کے ذریعے اب لینڈ یوز کنورڑن، نقشہ و عمارت کی منظوری اور دیگر کاروباری این او سیز کے تمام معاملات ایک ہی پلیٹ فارم سے مکمل کیے جا سکیں گے۔




