ماموں کانجن (نامہ نگار) جمعیت علما پاکستا ن ماموں کانجن کے صدرحضرت علامہ مولانا قاری محمد اسلم شاد طویل علالت کے بعد اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ‘ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کی مذہبی شخصیت جمیعت علمائے پاکستان ماموں کانجن کے صدر مفتی قاری محمد اسلم شاد طویل علالت کے بعد فانی دنیا سے رخصت ہو گئے ان کی نماز جنازہ شبیر العلوم والی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ حضرت مولانا سید انوار حسین شیرازی جامع فریدہ ساہیوال نے پڑھائی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ و فکر علما کرام سیاسی وسماجی شخصیات کے علاہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔




