نئی دہلی (شوبزنیوز)بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کے بعد حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر ماڈل ماہیکا شرما کے ساتھ دیکھے گئے۔تصاویر میں جوڑے کو سیاہ لباس میں ہوائی اڈے پر ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔کرکٹر نے ماہیکا شرما کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق ہاردک پانڈیا اور ماہیکا شرما انسٹاگرام پر بھی ایک دوسرے کو فالو کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا کی اس سے قبل نتاشا سے شادی ہوئی اور جوڑے نے 2024 میں علیحدگی اختیار کرلی اور ان کا ایک بیٹا ہے۔




