گلوکارہ میشا شفیع اور عروج آفتاب گریمی ایوارڈ کیلئے پُرعزم

لاہور(شوبز نیوز) پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکاراں میشا شفیع اور عروج آفتاب نے عالمی سطح پر پہچان قائم کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا۔انہوں نے گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کے لئے اپنے اپنے نئے البم و گانے انفرادی طور پر جمع کروا دیئے۔میشا شفیع نے اپنا پہلا سولو البم کھلنے کو3کیٹیگریز کیلئے پیش کیا ہے، ان میں بیسٹ گلوبل میوزک البم، بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ انجینئرڈ البم نان کلاسیکل شامل ہے۔گلوکارہ میشا شفیع کے مذکورہ47منٹ کے البم میں11گانے ہیں، جو ان کے کیریئر میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں، جس میں ہنٹنگ سانڈ اسکیپ، خود شناسی شاعری اور جذبات سے بھرپور دھنیں شامل ہیں۔دوسری جانب گریمی یافتہ گلوکارہ عروج آفتاب نے بہترین ریمکسڈ ریکارڈنگ کیٹیگری کے لئے اپریل میں ریلیز ہونے والا رات کی رانی کا ریمکس ورژن خرانگ بن جمع کرایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں