اداکارہ ڈائنا کیٹن 79برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

لاس اینجلس (شوبز نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ معروف امریکی اداکارہ ڈائنا کیٹن 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، وہ1977کی شہرہ آفاق فلم “Annie Hall” میں اپنے آسکر جیتنے والے کردار کے باعث عالمی شہرت رکھتی تھیں۔اے ایف پی کے مطابق خاندانی ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائنا کیٹن ہفتہ کے روز کیلیفورنیا میں انتقال کر گئیں۔ڈائنا کیٹن نے ڈی ایلن کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ،ان کی فلم Annie Hall نے بہترین فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین اسکرین پلے کے آسکر بھی جیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں