یاسین ملک کو کچھ ہوا تو خطہ عدم استحکام میں آ جائے گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چوہدری پرویز اشرف پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے ڈویژنل صدر چوہدری خادم حسین نے خبردار کیا کہ اگر کشمیری رہنما حریت پسند یاسین ملک کو کچھ ہوا تو پورا خطہ عدم استحکام کی لپیٹ میں آ سکتا ہے، کشمیر، پاکستان اور دنیا بھر میں احتجاج اور دعائوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن وقت کم اور عمل فوری درکار ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ا مشعال ملک کے شوہر جیل میں موت و زندگی کی کشمکش میں ہیں اور انہیں طبی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ کہا کہ یاسین ملک کے دل کا پرانا والو ناکارہ ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں