گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم چوروں نے واٹر سپلائی کا قیمتی ٹرانسفارمر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر363ج ب دھماں بنگلہ برانچ نہرپر واٹر سپلائی کا ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کاٹرانسفارمر نصب کیاگیا تھا جس کو نامعلوم چوروں نے موقع پر چوری کر لیااور فرارہوگئے۔




