اسلام آباد (بیوروچیف) الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کے لیے مزید سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔ ترجمان ذرائع کے مطابق تمام کنکشنزکے حصول کیلئے ٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق لازمی قرار دی گئی، گھریلو،کمرشل، انڈسٹریل اور ٹیوب ویلز ودیگرکنکشنز پرٹیسٹ رپورٹ کی تصدیق ہو گی،ٹیسٹ رپورٹ کی تصدیق متعلقہ الیکٹرک انسپکٹرکی جانب سے کی جائیگی، لیسکونے نیوکنکشن کے سسٹم کوالیکٹرک انسپکٹرکی رپورٹ کیساتھ منسلک کر دیا۔صارفین کو آن لائن درخواست جمع کروانے پر ٹیسٹ رپورٹ دستاویزات کیساتھ لگاناہو گی، الیکٹرک انسپکٹرکی جانب سیٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق پر ڈیمانڈنوٹس جاری ہو گا، ڈیمانڈ نوٹس جمع ہونے پر لیسکوصارفین کومیٹرزسمیت دیگرمیٹریل فراہم کریگی۔




