تمام کارروائیاں ای بزپورٹل کے ذریعے نمٹائی جائیں

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژ ن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت”ای بز پورٹل” کے نفاذ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، تمام سرکاری محکموں کے ڈویژنل اور ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کی ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے “ای بز پورٹل” پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی اور اس کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ ٹیم نے بتایا کہ ای بز پورٹل کے ذریعے این او سی، لائسنس اور دیگر سرکاری منظوریوں کا عمل مکمل طور پر آن لائن کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات مل سکے۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام شفافیت، آسانی اور عوامی سہولت کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس پروگرام کی مکمل اونرشپ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں