فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 112 چوہدری عدیل تاج نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان پر حملہ دراصل ان کی احسان فراموشی کی ایک بڑی مثال ہے۔ پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم کا سر ایک بار پھر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں آج بھی پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے انڈ یا افغانستان کے ذریعے پاکستان پر جنگ مسلط کیے ہوئے ہے۔




