کمالیہ(نامہ نگار) تھانہ بھسی پولیس نے مقامی میلے میں منعقد کیے گئے ڈانس پروگرام پر کارروائی کرتے ہوئے میلہ منتظم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھسی کے نواحی علاقے میں میلے کے موقع پرلاڈ اسپیکر پر فحش گانے چلائے جا رہے تھے اے ایس آئی غلام رسول نے پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر چھاپہ مارا اور پروگرام کو فوری طور پر بند کروا دیااور لاڈ اسپیکر ،مائیک ،لائٹنگ اور رکشہ اپنے قبضہ میں لے لیا اور محمد ارشاد نامی شخص کو بھی گرفتار کیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی میلے یا شادی کی تقریب میں ڈانس پروگرام کی اجازت نہیں دی جائیگی۔




