بنگلور (سپورٹس نیوز) ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور ٹیسٹ کے بعد بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی کی انڈین پریمیئر لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور(آر سی بی) کے ساتھ 2026 کے سیزن کیلئے نیا کمرشل معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد کوہلی کے آئی پی ایل کے مستقبل کے حوالے سے سوالات اٹھانا شروع ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق افواہیں سر گرم ہیں کہ ویرات کوہلی آئی پی ایل سے بھی ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہیں ، البتہ کوہلی یا رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے آر سی بی کے ساتھ نیا کمرشل معاہدے اس لیے مبینہ طور پر انکار کیا ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو فرنچائز کا حصہ بننے کا موقع مل سکے تاہم اس فیصلے کا یہ مطلب نہیں کہ کوہلی ٹیم یا آئی پی ایل سے الگ ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کوہلی نے آئی پی ایل میں مسلسل 18 سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی ہے اور رواں سال پہلی بار آر سی بی نے آئی پی ایل کی ٹرافی جیتی۔




