بیوی سے ضد میں ڈرامہ تحریر کیا’ شاہزیب خانزادہ

لاہور (شوبز نیوز) معروف ٹی وی میزبان اور ڈراما لکھاری شاہزیب خانزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ اداکارہ رشنا خان سے ضد میں آکر ڈراما لکھا اور سب سے پہلے انہوں نے بیوی، والدہ اور بہنوں کو ہی ڈرامے کی کہانی پڑھائی۔شاہزیب خانزادہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کرنے سمیت ڈراما لکھنے کے تجربے پر بھی بات کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق سندھ کے چھوٹے سے قصبے سے ہے اور وہ وہاں کے سرکاری اسکول میں پڑھے، خوش قسمتی سے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے کراچی آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں