محبت ایک احساس کا نام ہے چاہے وہ کسی بھی رشتے میں ہو’ سعیدہ امتیاز

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ سعیدہ امتیاز کا کہنا ہے کہ شادی شدہ مرد شادی کی پیشکش کرتے ہیں تو غصہ آتا ہے۔اداکارہ سعیدہ امتیاز نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے محبت، شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ جب شادی شدہ مرد شادی کے پیغام بھیجتے ہیں تو مجھے بہت غصہ آتا ہے، ایسے مردوں کو فورا جواب دیتی ہوں کہ آپ کی بیگم کو اسکرین شاٹ بھیج دوں گی، جس کے بعد وہ مرد دوبارہ رابطہ نہیں کرتے۔سعیدہ امتیاز نے کہا کہ ان کے نزدیک محبت ایک احساس کا نام ہے، چاہے وہ کسی بھی رشتے میں ہو۔اداکارہ نے کہا کہ جب کسی رشتے میں احساس موجود ہو تو انسان کا ضمیر اسے غلط راستے پر جانے سے روک دیتا ہے، اس لیے کسی بھی رشتے کی بنیاد احساس پر ہی ہونی چاہیے۔شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے سعیدہ امتیاز نے کہا کہ انہیں ارینج میرج ڈرانی لگتی ہے، ان کے خیال میں شادی سے پہلے میاں بیوی میں مطابقت ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں