لندن (سپورٹس نیوز) فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے صدر جیانی انفنتینو نے غزہ امن اجلاس کے موقع پر کہا کہ جنگ بندی کے بعد غزہ میں فٹبال کی تمام سہولیات کو دوبارہ تعمیر کیا جائیگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی مشترکہ سربراہی میں ہونے والے اجلاس کا مقصد حالیہ جنگ بندی کو مضبوط بنانا، دو سالہ جنگ کا خاتمہ کرنا اور غزہ میں طویل مدتی استحکام اور تعمیرِ نو کے منصوبے تیار کرنا تھا۔اہم اجلاس میں مسلم اور عرب دنیا کے سرکردہ رہنمائوں کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت یورپ کے اعلی سربراہانِ مملکت نے بھی شرکت کی۔




