فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں 200 فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ غریب مریضوں کو زندہ درگور کر نے کے مترادف جس کی پیپلز پارٹی شدید مذمت کرتی ہے ان خیالا ت کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈراین اے 95 سردار عثمان نواز باجوہ ،تحصیل صدر سردار علی نواز باجوہ نے حکومتی بے حسی اور ادویات کی قیمتوں میںبلاجواز ہو نے والے اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ انسو لین اور دیگر ادویات کی قیمتیں بلا جواز بڑھائی جا رہی ہیں مہنگائی کے تیز نشتر جہاں عوام کو چھنی کر رہے ہیں۔




