سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کی او پی ڈی اور گائنی وارڈ میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کی کارکردگی اور انتظامی امور کا مشاہدہ کیا۔ واضح رہے کہ ہسپتال کی او پی ڈی اور گائنی بلاک کی حال ہی میں ری ویمپنگ کی گئی ہے ، جسکے بعد کمشنر نے ان شعبوں میں انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف سے ملاقات کی اور علاج معالجے کے عمل، مریضوں کے رش اور سہولیات کے تسلسل سے متعلق گفتگو کی اور مریضوں کے لیے انتظار گاہوں میں کیے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر سرگودہا نے پولیو کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا۔




