وفاقی حکومت کا گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کیلئے ارسال

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیے ارسال کردیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے گندم سے متعلق نئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیاہے ،جس کے تحت گندم کی امدادی قیمت 3400فی من مقرر کرنے اور نجی شعبے کو گندم خریدنے کا لائسنس جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ڈرافٹ کیمطابق وفاقی حکومت نے گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیے ارسال کردیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف صوبوں کی آرا جاننے کے لیے آن لائن اجلاس طلب کریں گے۔ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبے کو گندم فراہم کرنے اورامدادی قیمت پر گندم خریدنیکی اجازت دینے کی تجویز ہے، اسکے علاوہ گندم کی بین الصوبائی منتقلی صوبائی حکومتوں کی اجازت سے مشروط ہوگی۔سرکاری ڈرافٹ میں رواں سال ساڑھے باسٹھ لاکھ ٹن گندم خریدنے کی تجویز بھی دی گئی ہے،پنجاب کو پچیس لاکھ اورسندھ کو دس لاکھ ٹن گندم خریدنے کی تجویز ہے جبکہ خیبرپختونخوا کوساڑھے سات لاکھ اور بلوچستان کو پانچ لاکھ ٹن گندم خریدنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔حکام کے مطابق وزیر اعظم اور وزرائے اعلی کے اجلاس کے بعد قیمت اور ہدف مقرر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں