صفدرآباد(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی صفدرآباد نے بازاروں میںناجائز تجاوزات کے خلاف مہم شروع کر دی۔کمیٹی کے متعدد ملازمین جب چاہتے ہیں مخصوص بازاروں میں آ دھمکتے ہیں ،دفتر میں کام زیرو اور بازاروں میںخود ساختہ ہیرو بنے ہوئے ہیں اور اپنے آپ کو ایک بادشاہ کا روپ دے کر اکڑ کر چلتے ہین ۔لوگ انہیں دیکھ کر بہت محظوظ بھی ہوتے ہیں۔ کمیٹی کے ملازمین کلرک اور نچلا طبقہ بڑی شان و شوکت سے ریلوے روڈ پر اکڑا کر پھرتا دیکھا گیا ۔اس سارے منظر نامے کا کوئی تک نہیں بنتا ۔ایک دکان پر کھڑے ہو کر برگر والے کا شو کیس پیچھے کرنے کا حکم دیا جب کہ ساتھ آٹا چکی کی دکان کے باہر پڑا ہوا ایک روئی کا گٹھڑا اٹھا کر ٹرالے میں ڈال کر لے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نوٹس لیں اور کم از کم اس کام پر مامور ٹرینڈ عملہ لگائیں جو کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہو اور ٹیکنیکل گرائونڈز پر کام کا اہل ہو ۔ایک کلرک کو تجاوزات اٹھوانے کا کام سونپ دینا کوئی عقلمندی کی بات نہیں ۔یہ کام تو اس چریقے سے کوئی جاہل سا بندہ بھی کر سکتا ہے ،بازار میں جائے اور دکاندار کو الٹی سیدھی سنا دے ۔جناب ارباب اختیار یوں شہریوں سے مذاق نہ کریں۔کمیٹی کا عملہ اناڑی ہے اس کے بس کی بات نہیں جرمانہ کر دینا یہ کونسا طریقہ ہے کچھ تو سوچو کیا جرمانہ کرنے سے پاکستان ترقی کر پائے گا۔وزیر اعلی ٰ پنجاب سے شہریوں کی اپیل ہے کہ آپ پلیز نوٹس لیں۔




