جنوبی افریقہ کے اسپنر موتھوسیمی کا اعزاز

لاہور(سپورٹس نیوز)جنوبی افریقا کے اسپنر موتھوسیمی نے پاکستان کے خلاف 41 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں موتھوسیمی نے تاریخ رقم کی اور وہ دونوں اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔جنوبی افریقی اسپنر نے پہلی اننگز میں 117 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، اور دوسری اننگز میں 57 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل 1984 میں انگلینڈ نک کک نے کراچی ٹیسٹ میچ میں 65 رنز کے عوض 6 اور 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرکے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ موتھوسیمی نے میچ میں 174 رنز کے عوض 11 وکٹیں حاصل کی ہیں اور 2021 میں فاسٹ بولر حسن علی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جنہوں نے 114 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں