افغان کرکٹر محمد نبی نے مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا

ابوظبی (سپورٹس نیوز) ایشیا کپ سے اگرچہ افغانستان باہر ہو گیا تاہم آل رائونڈر محمد نبی نے بڑا ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا۔متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ میں گزشتہ روز سری لنکا اور افغانستان کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا۔ سری لنکا نے اس میچ میں فتح حاصل کر کے افغانستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔اس شکست کے بعد افغان ٹیم خالی ہاتھ وطن واپس ضرور لوٹ گئی۔ مگر ٹیم کے سینئر کھلاڑی آل رائونڈر ایک نیا ریکارڈ اپنے ساتھ لے کر وطن گئے ہیں۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں محمد نبی نے آخری اوور میں 5 چھکے لگا کر ویلالاگے کے اوور میں 32 رنز بٹورے اور ٹیم کے لیے اچھا ٹوٹل کیا۔ انہوں نے6چھکوں اور تین چوکوں سے سجی 60 رنز کی برق رفتار اننگ صرف 22 گیندوں پر کھیلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں