شوبز انڈسٹری میں عورت مخالف سوچ بڑی گہری ہے’ رمشا خان

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں مرد اداکاروں کو خصوصی رعایتیں دی جاتی ہیں جب کہ خواتین کو ان سہولتوں سے محروم رکھا جاتا ہے، یہاں تک کہ اگر کسی اداکارہ سے معمولی غلطی بھی ہو جائے تو اسے فورا ذمے دار ٹھہرا دیا جاتا ہے۔رمشا خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے ڈرامے بریانی سمیت شوبز انڈسٹری میں موجود رویوں پر کھل کر بات کی۔ان دنوں رمشا خان ڈراما سیریل بریانی میں خوشحال خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جس میں دونوں کو یونیورسٹی کے طلبہ کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ڈرامے میں ان کی دوستی محبت میں بدل جاتی ہے، تاہم ناظرین کے ایک طبقے کو دونوں کے درمیان حد سے زیادہ بے تکلفی اور جسمانی قربت پسند نہیں آئی اور انہیں لگا کہ ایسے مناظر ٹی وی پر نہیں دکھائے جانے چاہئیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے رمشا خان نے کہا کہ ان کے خیال میں آج کل تعلیمی اداروں میں ایسا ہی ہوتا ہے، ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں