ہانیہ عامر کو مداحوں کے غیر مناسب رویے کا سامنا

ہیوسٹن (شوبز نیوز) امریکا کے شہر ہیوسٹن میں منعقد ہونے والی ہم ایوارڈز کی شاندار تقریب میں جہاں شوبز ستاروں نے جلوے بکھیرے، وہیں اداکارہ ہانیہ عامر کو مداحوں کے غیر مناسب رویے کا سامنا بھی کرنا پڑا۔گزشتہ دنوں ہم ایوارڈز کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جہاں اپنے پسندیدہ فنکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، جن میں خواتین کی تعداد نمایاں تھی۔تقریب کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر کو گلوبل اسٹار ایوارڈ سے نوازا گیا، وہ اس موقع پر نیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں شریک ہوئیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں سیلفیاں بنواتی نظر آئیں۔تاہم، اسی دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں کے ہجوم میں موجود خواتین نے ان کے قریب ہونے کی کوشش کی، کئی خواتین نے ان کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں