جوانی میں بیٹی کو گود لیا تھا’ اداکارہ سشمیتا سین

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ و سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے کہا ہے کہ بیٹیوں رینی اور علیشہ کو گود لینے کے دوران مشکلات پیش آئیںمگر والد نے فیصلے میں ساتھ دیا۔ایک انٹرویو میں سشمیتا نے کہا کہ 2000 میں جب انہوں نے پہلی بچی کو گود لینا چاہا تو اس وقت کے قوانین غیر شادی شدہ خواتین کو بچوں کو گود لینے سے نہیں روکتے تھے، مگر سماجی تعصب اور قانونی پیچیدگیوں نے ان کیلئے یہ عمل نہایت مشکل بنا دیا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ 21 برس کی تھیں مگر وہ شادی کرنے کی بجائے ایک بیٹی کو گود لے کر ماں بننے کی خواہش رکھتی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں