لکھاری بننے کا شوق تھا لیکن قسمت نے اداکار بنا دیا’ عجب گل

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عجب گل نے انڈسٹری میں محبت نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔اداکار عجب گل نے اردو اور پشتو میں ٹیلی وژن اور فلم دونوں میں اداکاری کے جوہر دکھائے وہ مصنف اور 90 کی دہائی سے شوبز سے وابستہ ہیں۔حالیہ انٹرویو میں انہوں نے فلمی کیریئر اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔عجب گل نے بتایا کہ وہ فلموں اور ٹیلی ویژن میں کام کرتے ہوئے تمام اسکینڈلز سے کیسے بچ گئے۔ ان کے روپ اور اداکاری کی ہمیشہ تعریف کی جاتی رہی لیکن وہ کبھی کسی ایسے سکینڈل میں نہیں پھنسے جو ان دنوں بہت عام ہوا کرتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں