کمشنرسرگودھا کی زیر صدارت ای بزپورٹل کا اجلاس

سرگودہا (بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست اقدام “ای بز پورٹل ” کے حوالے سے کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای بز پورٹل کی پیشرفت، کارکردگی اور اس کے عملی نفاذ کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ فوکل پرسن/ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن نے اجلاس کو بتایا کہ ای بز پورٹل کے ذریعے مختلف این او سی، پرمٹس اور اجازت ناموں کے حصول کا عمل تیزی سے ڈیجیٹل سسٹم میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو دفاتر کے غیر ضروری چکر لگانے سے نجات ملے اور تمام عمل شفاف انداز میں مکمل ہو۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن اور ای خدمت مراکز میں سائلین سے مینول درخواستیں وصول کرنے کے بجائے انہیں ای بز پورٹل کے استعمال کی طرف راغب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں