زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ٹیرا سپارک میں مفاہمت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ٹیرا سپارک پرائیویٹ لمیٹڈ نے تحقیقی امور اور کچرے سے توانائی کے منصوبہ جات میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ علاوہ ازیں ٹیرا سپارک زرعی یونیورسٹی کے بزنس انکوبیشن سنٹر کے ساتھ مل کر استعداد کار میں اضافے، انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے اور مشترکہ تحقیق و ترقی کے منصوبوں میں فیکلٹی کی زیرِ قیادت اسٹارٹ اپس میں بھی تعاون کرے گا۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور ٹیرا سپارک کے سی ای او ڈاکٹر سرفراز احمد نے کئے ۔ اس تقریب میں ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سینٹر ڈاکٹر افتخار احمد، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر محمد تحسین اظہر، ڈاکٹر محمد رضوان تبسم اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس شراکت داری کا مقصد اختراع اور پائیدار زراعت اور توانائی، فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں