منافع خوری کرنیوالے اپنا قبلہ درست کریں،اے سی تاندلیانوالہ

ماموں کانجن (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تاند لیا نوالا ازکا سحر کا ماموں کانجن میں وزٹ کا سلسلہ جاری ناجائز منافع خوری کرنیوالے اپنا قبلہ درست کر لیںتفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کپٹن ر ندیم ناصر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ متحرک اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکا سحر نے میونسپل کمیٹی ماموں کانجن میں سٹاف کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی اس دوران جاری تعمراتی کاموں اور صفائی ستھراء سمیت دیگر امور پر گفتگو کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے لیڈی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ماموں کانجن سعدیہ منظور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جانب سے مختلف مسائل کے متعلق وصول ہونے والی تمام درخواستوں کو جلداز حل کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نمائندے کو صفائی سھترائی میں مزید بہتری لانے کیلئے بھی ہدایت جاری کی لیڈی اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکا سحر نے میونسپل کمیٹی ماموں کانجن کے مختلف علاقوں میں وزٹ کے دوران سرکاری ریٹ لسٹ اور اشیا خوردونوش کے معیار و کوالٹی سمیت قیمتوں کو چیک کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں