لاہور (بیوروچیف) سکالر شپ لینے والے ہونہار طلبا کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے’ پاکستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ نے اسکالر شپ ادائیگی کا نظام ڈیجیٹل کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں اے ایس بینک کے ادارے زندگی اور پاکستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے درمیان مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا’سکالرشپ فنڈز طلبہ کو اب ڈیجیٹل نظام سے براہ راست ٹرانسفر کیے جائیں گے پاکستان ایجوکیشن اینڈومنٹ پروگرام حکام کے مطابق ڈیجیٹل سسٹم سے شفافیت اور بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔




