فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم یوسف عزیز نے امید اکیڈمی میں دسویں کلاس کے طلبہ کو لیکچر دیا۔ ٹیچر طارق کی امید اکیڈمی گلستان کالونی نمبر1اور ٹیچر شاہد اور طاہر نے سکو ل الصادق طارق آباد میں لیکچر دیا، ٹیچر ڈے کے حوالے سے لیکچر تین حصو ں پر مشتمل تھا۔مذہب، والدین ٹیچر، پاکستان لیکچر کا مقصد طلبہ کو یہ شعور دینا تھا وہ مستقبل کے معمار ہیں اپنی صلاحیتوں کو پہچا ننے اور اپنی زندگی کا کوئی مقصد بنائیں ۔ تعلیم صرف علم حاصل کرنیکا ذریعہ نہیں بلکہ قیادت، دیانتداری اور سماجی ذمہ داری کی بنیاد ہے۔ ایم یوسف عزیز نے اپنے لیکچر میں علامہ اقبا ل کے اشعار اور قائداعظم کے اقوال پر روشنی ڈالی ، آخر میں ایران ، افغانستان، انڈیا سے اپیل کی امن سلامتی بھائی چارے کی فضاء پیدا کریں۔ اس میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے جو سرمایہ کاری اسلحہ بارود پر ہوتی ہے وہ عوام کی صحت ، تعلیم پر ہو ہر خطہ ترقی کرے گا۔




