ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنی اہلیہ سونیتا اہوجا کے ساتھ تقریبا 40 سالہ شادی شدہ زندگی کے بارے میں حالیہ طلاق کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول اور ٹوئنکل کے ٹاک شو میں گووندا نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا، مجھے اور سنیتا کو کوئی الگ نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ سنیتا ایماندار اور سادہ دل ہیں، لیکن بعض اوقات بغیر سوچے بول جاتی ہیں۔ گووندا نے سونیتا کی گھریلو ذمہ داریوں کو سنبھالنے کی صلاحیت کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی خامیوں کے باوجود وہ خاندان کو جوڑ کر رکھتی ہیں۔




