کوشش کرتا ہوں بچوں کوماں کی کمی محسوس نہ ہو’عارف لوہار

لاہور (شوبز نیوز)پنجابی لوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ماں کبھی نہیں بن سکتے لیکن اہلیہ کی وفات کے بعد ان کی کوشش رہتی ہے کہ ان کے بچوں کو والدہ کی کمی نہ ہو۔عارف لوہار نے نجی ٹی وی نے مختلف معاملات سمیت ذاتی زندگی پر بھی بات کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے اپنے والدین سمیت اپنے بچوں کی زندگی پر گفتگو کی اور بتایا کہ کسی بھی انسان کے لیے ماں کا چلا جانا سب سے غمگین وقت ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے بچوں کی والدہ زندہ تھیں، تب تک وہ بارعب اور سخت والد تھے لیکن بچوں کی ماں چلے جانے کے بعد وہ یکسر بدل گئے۔انہوں نے کہا کہ ماں بہت بڑی ہستی ہے، اس کا کوئی بھی نعمل البدل نہیں ہوتا، خدا نے ماں سمیت دوسرے رشتوں میں چاشنی اور سکون رکھا ہے۔عارف لوہار نے تمام خواتین کو سلام بھی کیا اور کہا کہ مائوں کی وجہ سے ہی زندگی میں رنگینی اور خوبصورتی ہے، انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ کس طرح اپنوں کے ساتھ تلخ رویہ اختیار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں