فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے23نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ کے جج احمد ندیم ارشد کو پی پی115 اور پی پی116 کیلئے ایپلیٹ ٹربیونل تعینات کر دیا گیا۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے والوں کیخلاف اپیلیں 24اکتوبر تک مذکورہ ٹربیونل میں دائر کی جا سکیں گے اور 31اکتوبر تک تمام اپیلوں کو نمٹایا جائے گا۔




