ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے کام پر واپسی کا اعلان کریا، ان کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج کے دوران وہ میوزک ویڈیو کیلئے ایک دن کی شوٹنگ تو کرسکتی ہیں لیکن روزانہ کا سیریل ان کیلئے بہت مشکل ہوگا۔میوزک ویڈیو کے ذریعے اپنی واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیپیکا نے کہا کہ اس وقت میری کنڈیشن دیکھتے ہوئے مجھے نہیں لگتا کہ میں روزانہ کا کام کر پاں گی، ظاہر ہے ایسے میں کوئی مجھے کیوں کاسٹ کرے گا؟ ۔کینسر سے نبرد آزما 41 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ گانے کی شوٹنگ ہو چکی اور وہ اپنی واپسی پرگھبراہٹ اور جوش دونوں محسوس کر رہی ہیں۔




