خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)خاتون کو والدہ اور خالہ سمیت تشددکا نشانہ بنانے والے افراد قانون کی زد میں آگئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر345ج ب کی عابد پروین کو اس کی والدہ اور خالہ سمیت ناصر وغیرہ نو افرادنے تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے ان کے کپڑے پھاڑ دیئے ۔ شورواویلہ سن کر بعض افراد موقع پر آگئے اور ملزمان کی منت سماجت کر تے ہو ئے مضروبان کی جان بخشی کرائی جس پر ملزمان موقع سے فرارہوگئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔تاحال کسی گرفتاری کا علم نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں