عوام کو معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے رجانہ میں قائم مریم نواز شریف ہیلتھ کلینک کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کلینک میں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات، ادویات کی فراہمی، عملے کی کارکردگی اور مریضوں کے اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے ملاقات کر کے ان سے علاج معالجے کے حوالے سے آراحاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں