سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے24اکتوبر تک مکمل کرلیا جائیگا،کمشنر سرگودھا

سرگودہا (بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت کوٹمومن میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے سروے کی پیشرفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فہد محمود، ڈائریکٹر لائیوسٹاک شاہد حسین، اسسٹنٹ کمشنر جنرل مجاہد عباس، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملک محمد اشرف، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن فیصل چیمہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر تنویر کلیار اور پی ڈی ایم اے محمد ثاقب کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری سروے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تحصیل کوٹمومن میں کل 41 متاثرہ دیہاتوں میں سے 32 کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ بقیہ علاقوں کا کام ڈیڈ لائن 24 اکتوبر سے قبل مکمل کر لیا جائیگا۔سروے میں مصروف 25 ٹیموں نے اب تک 5945 سروے کیے ہیں جن میں 1998 مکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پکے مکانات میں سے 65 مکمل طور پر تباہ اور 827 جزوی طور پر متاثر رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ کچے مکانات میں 265 مکمل اور 822 جزوی طور پر متاثر رپورٹ گئے ہیں۔ اسی طرح 12,971 ایکڑ زرعی اراضی کا سروے بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ لائیوسٹاک کا سروے بھی جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں