گوجرہ میں چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف واردا توں میں قیمتی مال وزرکر لیا۔معلوم ہواہے کہ کوٹ عبد ی خان گوجرہ کے محمد افضل نے سبزی منڈی روڈ پر مسجد کے گیٹ کے قریب اپنی موٹر سائیکل نمبر 2733ایف ڈی ایم کھڑی کی اور خود کام میں مصروف ہو گیاجس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چوروں نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی ۔ چک نمبر243گ ب کے گورنمنٹ بوائز سکول سے چوروں نے قیمتی سامان چوری رک لیا۔چک نمبر360ج ب کے محمد عثمان کے اہل خانہ کی عدم موجود گی میں چوروں نے گھر میں داخل ہو کر سیف الماری سے 42ہزار روپے سے زائد کی رقم وغیرہ چوری کر لی۔چک نمبر421ج ب کے فاضل کے ڈیرہ سے نامعلوم چوروں نے قیمتی سامان چوری کر لیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی وصدر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں