فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 98 و امیدوار ضمنی انتخاب رانا فراز انیس نمبردار نے کہا ہے کہ افغانی قوم احسان فراموش اور ابن الوقت مفاد پرست ہے پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے پاکستان کے خلاف بھارت کی ایما ء پر افغانستان کی سر زمین استعمال ہو رہی ہے اور دہشت گردی کو پر موٹ کیا جار ہا ہے جس کی پیپلز پارٹی اور پا کستانی قوم شدید الفاظ میںمذمت کرتی ہے ملک میں امن کا خواب سکیورٹی فورسز اپنے خون سے سینچ رہی ہیں ، پاک فوج نے افغانستان میں خارجی دہشتگردوں کی آماجگاہیں تباہ اور افغان طالبان سہولت کار پوسٹیں قبضے میں بھی کر لیں۔ سکیورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دے کر بتا دیا ہے کہ کسی مزید شرانگیزی اور بلا اشتعال شرارت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔




