بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا نئے اسکینڈل میں پھنس گئیں

ممبئی (شوبز نیوز)سوشل میڈیا پر جھوٹا لگژری لائف اسٹائل دکھانے پر بگ باس میں کام کرنیوالی بھارتی اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے معروف ریئلٹی شو بگ باس کے 19واں سیزن کی امیدوار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا مِتل ایک نئے اسکینڈل میں پھنس گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے انفلوئنسر فیضان انصاری نے تانیا کے خلاف گوالیار ایس ایس پی آفس میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام لگایا کہ اداکارہ نے اپنی پرتعیش زندگی کے بارے میں جھوٹے اور گمراہ کن دعوے کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں