یورپین ڈس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی

البانیہ (سپورٹس نیوز) پاکستان کے شہزاد بٹ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے البانیہ میں ہونے والی یورپین ڈس ایبلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔فائنل مقابلے میں شہزاد بٹ نے انگلینڈ کے ڈیو بولٹن کو 1-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا پورے ٹورنامنٹ کے دوران شہزاد بٹ ناقابلِ شکست رہے اور سب سے زیادہ سکور بنانے میں بھی کامیاب ہوئے۔چیمپئن شپ کے دوران ان کی پرفارمنس کو غیر معمولی قرار دیا گیا، جبکہ غیر ملکی ماہرین نے بھی پاکستانی کھلاڑی کے کھیل کو بھرپور سراہا۔شہزاد بٹ کی اس کامیابی سے پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر ایک اور اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس جیت کے بعد پاکستان سنوکر ایسوسی ایشن اور شائقین نے شہزاد بٹ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں