سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز زمبابوے نے دعوت قبول کر لی

لاہور (سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔ترجمان پی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے ٹرائی سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے تاہم ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے ٹرائی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا ۔افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں افغانستان شریک نہیں ہو گا۔3ملکی سیریز 17 سے 29نومبر تک پنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں